آبنائے ہرمز میں خطرہ برقرار ہے، برطانیہ کی میری ٹائم ایجنسی کا انتباہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ کی میری ٹائم ایجنسی یو کے ایم ٹی او نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں خطرے کی انتہائی سنگین سطح برقرار ہے۔

جاری بیان میں یو کے ایم ٹی او نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز، خلیج عمان اور بحیرہ عرب میں خطرے کی سطح بدستور انتہائی سنگین ہے، اس اہم آبی راستے سے گزرنے والی ٹریفک میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، خطے میں بحری قزاقی کا خطرہ بھی شدید سطح پر برقرار ہے۔بیان میں کہا گیا کہ 21 اپریل سے 2 مئی کے درمیان پکڑے گئے 3 تجارتی جہاز اب بھی حراست میں ہیں۔

2 مئی کو یمن کے ساحل سے 10 میل کے فاصلے پر آئل ٹینکر کو قبضے میں لے کر صومالی پانیوں کی طرف موڑ دیا گیا تھا تاہم اس کی موجودہ صورتحال کی تصدیق نہیں ہو سکی۔مزید برآں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے راستوں میں بارودی سرنگوں کی موجودگی اور سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹمز میں مداخلت بھی مسلسل جاری ہے، باب المندب اور خلیج عدن کے قریبی علاقوں میں تجارتی بحری ٹریفک مستحکم ہے اگرچہ حوثیوں کی جانب سے بیانات اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں