آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سلمان علی آغا (نائب کپتان) ہوں گے۔16رکنی اسکواڈ کے اہم کھلاڑیوں میں بابر اعظم، حارث ر ئوف، معاذ صداقت، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، شاداب خان، شامل حسین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں احمد دانیال، عرفات منہاس کے ساتھ ساتھ محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔عثمان خان بیماری کے باعث آسٹریلیا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے زیرِ غور نہیں آئے جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث بدستور ری ہیبلیٹیشن پروگرام جاری رکھیں گے۔ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں