امریکہ کے غیر ضروری مطالبات مذاکرات میں بڑی رکاوٹ ہیں،ایران

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران نے امریکا پر ایک بار پھر سفارتکاری کو نقصان پہنچانے اور امن مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں جاری امن عمل کو امریکی مطالبات اور متضاد پالیسیوں سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کیا کہ واشنگٹن کے ضرورت سے زیادہ مطالبات اور ماضی کی وعدہ خلافیوں نے خطے میں اعتماد کی فضا کو متاثر کیا ہے۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے ماضی میں کئی مرتبہ مذاکراتی عمل کے دوران اپنے مؤقف بدلے، معاہدوں سے پیچھے ہٹا اور فوجی دباؤ کے ذریعے سفارتکاری کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں پائیدار امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہے، تاہم مذاکرات صرف اسی صورت کامیاب ہوسکتے ہیں جب تمام فریق برابری، احترام اور اعتماد کے اصولوں پر عمل کریں۔ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کو مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مختلف فریقین کے درمیان رابطوں کو بحال رکھنے اور مذاکراتی ماحول سازگار بنانے کیلئے قابلِ قدر اقدامات کیے ہیں۔عباس عراقچی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ امریکا کو اشتعال انگیز پالیسیوں، دباؤ اور فوجی دھمکیوں سے باز رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ خطے میں کسی نئی کشیدگی یا تصادم سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سفارتکاری کو ہی مسائل کا واحد حل سمجھتا ہے لیکن یکطرفہ دباؤ اور غیر حقیقی مطالبات مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔دوسری جانب عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے یہ رابطے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کیلئے اہم پیشرفت سمجھے جا رہے ہیں، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان عدم اعتماد اب بھی کسی بڑے معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تصور کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں