ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے سینئر کھلاڑیوں کو ڈانٹ دیا ، وجہ سامنے آگئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بنگلادیش سے شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو کھری کھری سنادیں۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے لیے کھیلو اپنے لیے نہیں جس کے بعد کھلاڑیوں نے ملبہ ایک دوسرے پر ڈالنا شروع کردیا۔ہیڈ کوچ نے دو ٹوک پیغام میں کہا کہ انفرادی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ٹیم کا بھی سوچنا پڑے گا، انفرادی کارکردگی ضرور دکھائیں لیکن ٹیم کے لیے بھی پرفارمنس دیں۔انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں انہیں ذمہ داری نبھانی چاہیے تھے۔

سرفراز احمد کپتان مسعود کی کپتانی سے بھی خفا ہوگئے اور متعدد فیصلوں پر ناراضی کا اظہار کیا، ہیڈ کوچ کی باتوں پر شان خاموش رہے اور کوئی جواب نہیں دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد جلد پی سی بی کو شکست پر اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں