اردو ورلڈ کینیڈٓ ( ویب نیوز ) مکہ مکرمہ کی بلدیہ نے مشعرِ عرفات میں 3 لاکھ سے زائد حجاج کے استقبال اور خدمت کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں۔یہ انتظام’’’مشاعر کی بستیاں‘‘نامی اقدام کے تحت کیا جا رہا ہے، جو بلدیاتی رضاکارانہ پروگرام بلدیاتی کیمپاور غیر منافع بخش شعبے کی ایک اہم کاوش ہے
یہ اقدام حج 1447ھ کے دوران ضیوفِ رحمن کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور خدمات کے معیار کو مزید مثر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔مشاعر کی بستیاں کے ذریعے حجاج کو مشاعرِ مقدسہ کے اہم مقامات پر ایک جامع مہمان نوازی کا تجربہ فراہم کیا جائے گا، تاکہ ان کے سفر اور نقل و حرکت کے دوران آرام، سہولت اور بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ اقدام مسجدِ نمرہ کے قریب اور مزدلفہ جانے والے پیدل راستے پر 40 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر قائم کیا گیا ۔ اس کی خدمات ذوالحجہ کی 8 تاریخ، یعنی یومِ ترویہ کی مغرب سے شروع ہوں گی اور عیدالاضحی کی فجر تک جاری رہیں گی۔
یہ مقام عرفات اور مزدلفہ کے درمیان حجاج کی مرکزی آمدورفت کے راستے پر ایک اہم اسٹریٹجک پوائنٹ سمجھا جا رہا ہے، جس سے رش کے اوقات میں حجاج کو فراہم کی جانے والی زمینی خدمات سے زیادہ مثر انداز میں فائدہ پہنچ سکے گا۔”مشاعر کی بستیوں” کا مقصد حجاج کے لیے ایک ایسی ضیافت اور آرام گاہ فراہم کرنا ہے جو مسجدِ نمرہ سے تقریبا 800 میٹر کے فاصلے پر واقع ہوگی، تاکہ حج کے اہم ترین روحانی مراحل کے دوران بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس منصوبے میں مختلف خدمات شامل ہیں، جن میں کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی، آرام کے لیے مخصوص جگہیں، ٹھنڈک فراہم کرنے والا اسپرے سسٹم، تحائف، رہنمائی اور صحت سے متعلق آگاہی سمیت معاون خدمات شامل ہیں۔یہ تمام اقدامات رضاکارانہ اور غیر منافع بخش شعبے کے تحت کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد حجاج کے تجربے کو بہتر بنانا، ان کے سفر کو سہل بنانا اور مشاعر مقدسہ میں خدمات کے معیار کو مزید بلند کرنا ہے۔