حج کے مناسک کا آغاز، وقوفِ عرفہ آج ادا کیا جائے گا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)مناسکِ حج کی ادائیگی کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور حج کا سب سے اہم رکن، وقوفِ عرفہ، آج ادا کیا جائے گا۔

پیر کے روز آٹھ ذوالحج کو عازمینِ حج نے منیٰ میں یومِ ترویہ عبادات اور دعاؤں میں گزارا۔ شدید گرمی کے باعث زیادہ تر حجاج نے دن کا وقت خیموں میں آرام کرتے ہوئے گزارا، تاہم شام کے وقت موسم نسبتاً بہتر ہونے پر منیٰ کی گلیوں اور سڑکوں میں رونق بڑھ گئی۔

دنیا بھر سے آئے تقریباً بیس لاکھ عازمینِ حج اس وقت منیٰ میں موجود ہیں۔ عازمین نے ظہر اور عصر کی نمازیں باجماعت ادا کیں، جبکہ شام کے آغاز کے ساتھ ہی قافلوں کی شکل میں میدانِ عرفات کی طرف روانگی شروع ہو گئی۔

آج نو ذوالحج کو حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کیا جائے گا۔ تمام عازمین ظہر سے قبل میدانِ عرفات پہنچیں گے اور تاریخی مسجد نمرہ میں خطبۂ حج سماعت کریں گے۔ اس موقع پر خطبہ حج امام مسجد نبوی علی عبد الرحمن الحذیفی دیں گے۔

غروبِ آفتاب کے بعد حجاج مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے جہاں وہ رات کھلے آسمان تلے عبادت اور قیام میں گزاریں گے۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق منیٰ اور عرفات میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت تقریباً پینتالیس ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ اسی وجہ سے حکام نے سایہ دار جگہوں، کولنگ فینز اور طبی سہولیات میں اضافہ کیا ہے اور حجاج کو زیادہ پانی پینے اور ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں