پاکستان پاک چین لازوال اور آہنی دوستی پر فخر کرتا ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ پاک چین دوستی وقت اور حالات کی تبدیلیوں سے متاثر نہیں ہوتی بلکہ یہ تعلقات ہمیشہ غیر متزلزل رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے عالمی یا علاقائی حالات میں کتنی ہی تبدیلی کیوں نہ آئے، دونوں ممالک کی شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط رہے گی۔

ان کے مطابق چین پاکستان کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و سفارتی تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔

دوسری جانب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پاک چین لازوال اور آہنی دوستی پر فخر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔

انہوں نے چینی صدر کے پیش کردہ عالمی اقدامات اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو عالمی امن، استحکام اور ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔ ان کے مطابق ان منصوبوں نے بین الاقوامی تعاون کے نئے دروازے کھولے ہیں اور ترقی پذیر ممالک کے لیے مواقع پیدا کیے ہیں۔

ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال، باہمی تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مستقبل میں تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی اور مشترکہ منصوبوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں