چین دنیا کے لیے قابلِ تقلید ماڈل، پاک چین دوستی ایک روح اور ایک دل کی مانند،شہباز شریف

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین آج دنیا کے لیے ایک قابلِ تقلید ماڈل بن چکا ہے اور معاشی طاقت کے لحاظ سے اس کا کوئی ثانی نہیں۔

پاک چین سفارتی تعلقات کے پچھتر سال مکمل ہونے پر بیجنگ میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی نائب صدر ہان ژینگ نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے یادگاری کیک بھی کاٹا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ پچھتر برسوں میں چین نے بے مثال ترقی حاصل کی ہے اور اس کی معاشی کامیابی دنیا کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ ان کے مطابق صدر شی جن پنگ کی قیادت میں کروڑوں افراد غربت سے باہر آئے، جو ایک تاریخی کامیابی ہے۔

وزیراعظم نے 2010 کے تباہ کن سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، جو دونوں ممالک کی گہری دوستی کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور چینی قیادت مذاکرات اور پرامن حل پر یقین رکھتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین تعلقات گزشتہ سات دہائیوں میں مسلسل مضبوط ہوئے ہیں اور یہ دوستی دونوں ممالک کے عظیم رہنماؤں کی محنت، خلوص اور عزم کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق آج یہ تعلقات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ ان کی مثال دنیا میں کم ہی ملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے محنت اور تسلسل سے غربت اور بے روزگاری پر قابو پا کر عالمی سطح پر ایک بڑی اقتصادی طاقت کی حیثیت حاصل کی ہے، جو دیگر اقوام کے لیے ایک عملی مثال ہے۔

وزیراعظم کے مطابق پاکستان اور چین کی دوستی اس قدر مضبوط ہے کہ “ہم دو جسم لیکن ایک روح اور ایک دل کی مانند ہیں، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین آج نہ صرف معاشی بلکہ عسکری طاقت کے لحاظ سے بھی دنیا کی بڑی طاقتوں کے برابر ہے، تاہم صدر شی جن پنگ کا وژن امن کے فروغ پر مبنی ہے، جو انہیں ایک ممتاز اور قابلِ احترام عالمی رہنما بناتا ہے۔

تقریب کے دوران دونوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک چین تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں