والدین کی محبت، محنت اور قربانیاں بچوں کی زندگی میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں،مریم نواز

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے والدین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں بچوں کی پرورش اور ان کی بہتر تربیت میں والدین کے کردار اور قربانیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ والدین کی محبت، محنت اور قربانیاں بچوں کی زندگی میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کا احترام ہر معاشرے کی اہم ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق والدین نہ صرف بچوں کی پرورش کرتے ہیں بلکہ ان کے کردار کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ والدین کے حقوق اور ان کی عظمت کو اجاگر کرنے کے لیے یہ دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے تاکہ نئی نسل میں اس حوالے سے شعور بیدار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی نعمت والدین ہیں جن کی دعائیں اور رہنمائی زندگی بھر انسان کے ساتھ رہتی ہیں۔

مریم نواز شریف نے اپنے ذاتی تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کی ہر کامیابی میں ان کے والد محمد نواز شریف کی تربیت اور حوصلہ افزائی شامل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالا تو ان کے والد نے انہیں خصوصی طور پر حوصلہ دیا اور عوامی خدمت کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ہمیشہ کمزور اور نادار طبقات کی خدمت کی ہدایت دیتے رہے ہیں اور یہی تعلیم ان کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں