یو اے ای سے پاکستانیوں کی بے دخلی ، امارتی حلقوں نے تردید کر دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  اماراتی حلقوں نے یو اے ای سے پاکستانیوں کی مبینہ بے دخلی کی پر زور تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات میں کوئی بھی کارروائی رنگ و نسل و مسلک و مذہب کے بجائے قانون کے مطابق ہوتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں کی مبینہ بے دخلیوں سے متعلق بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں جس پر اماراتی حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔البتہ متحدہ عرب امارات کے حکومتی حلقوں سے قریبی تعلق رکھنے والے بعض اماراتی سوشل میڈیا مبصرین اور تجزیہ کاروں نے رپورٹ میں فرقہ وارانہ پہلو کو مسترد کیا ہے۔انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قوانین اور سیکیورٹی ضوابط سب پر یکساں طور پر لاگو ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وزارت داخلہ بھی واضح کر چکی ہے کہ اگر کسی پاکستانی شہری کے خلاف کارروائی ہوئی تو اس کا تعلق متحدہ عرب امارات کے قوانین، ویزا شرائط یا سیکیورٹی معاملات سے ہو سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں