آپ کی خریدی گئی ادویات اصلی ہیں یا جعلی ؟ پہچان کیلئے نیا نظام متعارف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں ادویات پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

اس اقدام کا مقصد پاکستان میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے پھیلاؤ کو روکنا اور دوائیوں کی سپلائی چین کو محفوظ اور شفاف بنانا ہے۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے مطابق ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی منظوری بھی دی گئی ہے تاکہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کرنا لازم ہو۔ اس نظام کے نفاذ سے ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا، جس سے جعلی اور نقلی ادویات کی نشاندہی اور خاتمہ ممکن ہوگا۔
وزیر صحت نے بتایا کہ اس جدید نظام کے ذریعے عام صارفین آسانی سے دوا کی میعادِ استعمال، قیمت اور دیگر مستند معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان جلد تکنیکی رہنما اصول جاری کرے گی اور صنعت کے فریقین کے ساتھ مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیے جا چکے ہیں۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے نگرانی کے روایتی طریقے ختم ہو کر جدید ڈیجیٹل نظام قائم ہوگا، جس سے عوام کی صحت، زندگی اور اعتماد کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ یہ اقدام پاکستان کو خطے میں جدید ٹیکنالوجی اپنانے والے نمایاں ممالک میں شامل کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں