اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیائے کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ، فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026، 12 جون سے امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے۔
یہ پہلا ورلڈکپ ہے جس میں 48 ٹیمیں شریک ہوں گی، جو 12 گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں اور مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ ہر گروپ کے پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جائیں گی، جس سے پہلی بار راؤنڈ آف 32 کا آغاز ہوگا۔اگرچہ ٹورنامنٹ میں اتنی زیادہ ٹیموں کی وجہ سے فاتح ٹیم کا اندازہ لگانا مشکل ہے، لیکن اوپٹا سپر کمپیوٹر نے اپنی ڈیجیٹل سیمولیشنز کی بنیاد پر اسپین کو 16.1 فیصد امکانات کے ساتھ ورلڈکپ فاتح قرار دیا ہے۔
اس کے بعد فرانس کو 13 فیصد، انگلینڈ کو 11.2 فیصد اور ارجنٹینا کو 10.4 فیصد امکانات کے ساتھ ممکنہ فاتح سمجھا گیا ہے۔سپر کمپیوٹر کی پیشگوئی کے مطابق اسپین کے کوارٹر فائنل تک نہ پہنچنے کا امکان 52.1 فیصد ہے، مگر اگر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی تو سیمی فائنل میں 39 فیصد اور فائنل میں 25.6 فیصد امکانات ہیں۔ اس ماڈل نے 10 ہزار سے زائد سیمولیشنز کی بنیاد پر نتائج دیے ہیں، جو کھیلوں میں مستقبل کی ممکنہ پیشگوئیوں کے لیے قابل اعتماد سمجھی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ 48 ٹیموں کی شرکت کے باعث اس ورلڈکپ میں کوئی بھی ٹیم پہلی بار فاتح بننے کا امکان کم ہے، اور محض ایک تہائی سیمولیشنز میں کسی ٹیم کے پہلی بار چیمپئن بننے کا امکان ظاہر ہوا ہے۔