ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں، جنگ ختم کرنے پر پیش رفت ہو رہی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدے پر دستخط کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت میں جا رہے ہیں اور امکان ہے کہ آئندہ چند دنوں میں کوئی بڑی پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔ ان کے مطابق معاہدہ طے پاتے ہی آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر بھی بات ہو رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات دنوں میں مکمل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بات چیت میں ایران کے افزودہ یورینیم کے معاملے پر بھی پیش رفت ہو رہی ہے اور امریکہ چاہتا ہے کہ یہ مواد اس کے حوالے کیا جائے، کیونکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، لبنان اور خطے کے دیگر معاملات کو الگ الگ حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق پہلی بار حزب اللہ سے بھی رابطہ ہوا ہے اور تنظیم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گی۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی نئی قیادت مذاکرات کی منظوری دے رہی ہے اور مستقبل میں ان سے ملاقات بھی ممکن ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران کے ساتھ تنازع ختم ہو جاتا ہے تو اس کے مثبت معاشی اثرات سامنے آئیں گے، خاص طور پر تیل اور ایندھن کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ لبنان میں جاری صورتحال پر ہونے والی تلخ گفتگو کی بھی تصدیق کی اور کہا کہ وہ خطے میں مسلسل جنگی صورتحال سے ناخوش ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ بیانات خطے کی صورتحال میں ممکنہ تبدیلی اور سفارتی کوششوں میں تیزی کی نشاندہی کرتے ہیں، تاہم حتمی معاہدے تک صورتحال غیر یقینی رہے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں