ہراسانی کا مقدمہ حقیقت پر مبنی نہیں تھا،بھارت کی نامور اداکارہ کا حیران کن انکشاف

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شندے نے برسوں بعد ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ڈراما سیریل ’’بھابی جی گھر پر ہیں‘‘ کے پروڈیوسر سنجے کوہلی کے خلاف دائر کیا گیا جنسی ہراسانی کا مقدمہ حقیقت پر مبنی نہیں تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شندے نے حال ہی میں کامیڈین بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اس پرانے اور متنازع معاملے پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پروڈیوسرز کے ساتھ ادائیگیوں اور معاہدوں سے متعلق شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے ان کے پاس محدود راستے باقی رہ گئے تھے، جس کے باعث انہوں نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ نے پہلی مرتبہ واضح طور پر تسلیم کیا کہ اس وقت لگایا گیا ہراسانی کا الزام درست نہیں تھا۔ ان کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان معاملات عدالت سے باہر طے پا گئے تھے، جس کے نتیجے میں ان کی بقایا ادائیگیاں بھی ادا کر دی گئیں۔

شلپا شندے نے کہا کہ وقت کے ساتھ حالات بدل گئے ہیں اور اب ان کے سنجے کوہلی کے ساتھ تعلقات بہتر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ دوبارہ ان کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور ماضی کی تلخیاں ختم ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ 2016 میں ڈراما ’’بھابی جی گھر پر ہیں‘‘ سے ان کی علیحدگی اور اس کے بعد پروڈیوسر کے خلاف ہراسانی کے مقدمے نے بھارتی ٹی وی انڈسٹری میں شدید ہلچل پیدا کی تھی۔ یہ معاملہ طویل عرصے تک میڈیا اور شوبز حلقوں میں زیر بحث رہا، تاہم اب شلپا شندے کے تازہ انکشاف نے اس پرانی بحث کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں