آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق “جموں کشمیر ایکشن کمیٹی”، “جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی” اور “عوامی ایکشن کمیٹی” جیسے تمام ناموں سے سرگرم گروہ کو انسدادِ دہشت گردی قانون دو ہزار چودہ کے تحت پہلی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق تنظیم کو ریاست میں امن و امان کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچانے، انتشار پھیلانے، عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور معاشرتی بے یقینی بڑھانے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پر تنظیم کو عوامی نظم و نسق کے لیے نقصان دہ پایا گیا ہے، جس کے بعد اسے باضابطہ طور پر کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ صدرِ ریاست نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔ تنظیم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تنظیم کے تمام متبادل نام بھی شامل کر لیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی شکل میں اس کی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

یہ نوٹیفکیشن متعلقہ تمام اداروں بشمول وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ فوری عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں