ایران، امریکا اور اسرائیل اختلافات بات چیت سے حل کریں : چین

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران، امریکا اور اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو فوجی کارروائیوں کے بجائے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے جاری ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان تنازع نے خلیجی ممالک اور پورے مشرقِ وسطیٰ کے امن و استحکام کو شدید متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات اور تنازعات کو طاقت کے استعمال یا فوجی کارروائیوں کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام فریقین کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو خطے میں مزید کشیدگی کا سبب بن سکتے ہیں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، اس لیے کسی بھی قسم کے فوجی تصادم یا اشتعال انگیز کارروائی سے مذاکراتی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ چین نے خبردار کیا کہ موجودہ صورتحال میں تنازع کو ہوا دینا نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ فریق دشمنی پر مبنی اقدامات کو فوری طور پر روکیں اور باہمی اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور سیاسی ذرائع کو ترجیح دیں۔

چین نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کرے۔چین نے ایک بار پھر اپنے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ خطے کے مسائل کا پائیدار حل صرف بات چیت، سفارتی رابطوں اور سیاسی مفاہمت کے ذریعے ہی ممکن ہے، جبکہ فوجی کارروائیاں صورتحال کو مزید پیچیدہ اور خطرناک بنا سکتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں