آسٹریلیا کو شکست ،بنگلہ دیش نے 21 سال بعد تاریخ رقم کر دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے تین میچز کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 86 رنز سے شکست دے کر 21 سال بعد کینگروز کے خلاف ون ڈے میں فتح حاصل کر لی۔

سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر میزبان بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 284 رنز اسکور کیے۔ مصدق حسین نے ناقابلِ شکست 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان نجم الحسن شانتو نے 67 رنز اور تنزید حسن نے 54 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور 42.2 اوورز میں 9 وکٹوں پر 191 رنز ہی بنا سکی۔ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا اور دوبارہ کھیل شروع نہ ہو سکا، جس کے بعد میچ بنگلہ دیش کی جیت کے ساتھ ختم قرار دیا گیا۔
کیمرون گرین نے 52 رنز اور ایلکس کیری نے 47 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ناہید رانا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔اس جیت کے ساتھ بنگلہ دیش نے ڈی ایل ایس میتھ کے تحت آسٹریلیا کو 86 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ یہ فتح بنگلہ دیش کے لیے خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اسے کینگروز کے خلاف گزشتہ 21 سال میں ون ڈے میں کامیابی نہیں ملی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں