برطانیہ،16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹامر نے برطانیہ میں 16سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت 16 سال سے کم عمر تمام بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی عائد کرے گی۔سر کیئر اسٹامر کا کہنا تھا کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی ہی درست فیصلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے ریگولیٹری ادارہ موجود ہے۔برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ ہم تیار ہیں اور پراعتماد ہیں کہ یہ پابندی مثر ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ گیمنگ سروسز اور لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے حوالے سے قوانین سخت کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں