جی 7 اجلاس سے قبل ٹرمپ سمیت عالمی رہنماں کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں جی 7 اجلاس سے قبل تقریبا 20,000 مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی اور امریکا سمیت جی 7 ممالک کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

عرب میڈیا کے مطابق احتجاج کی قیادت 9 جی 7 اتحاد نے کی جس میں فلسطینی حقوق، خواتین کے حقوق اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرگرم 60 سے زائد تنظیمیں شامل ہیں۔اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ جی 7 ممالک کی پالیسیاں جنگوں، موسمیاتی بحران، غربت اور عدم مساوات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔فرانس کے شہر ایویاں میں شروع ہونے والے 3 روزہ جی 7 اجلاس کے لیے سوئس اور فرانسیسی حکام نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں، سڑکیں بند کر دی گئی ہیں جبکہ غیر مجاز اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شام کے وقت بعض مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے دوران پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، متعدد عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا۔عالمی معیشت میں جی 7 ممالک کا حصہ پہلے 70 فیصد تھا جو کم ہو کر تقریبا 40 فیصد رہ گیا ہے جبکہ ابھرتے ہوئے ممالک کے اتحاد برِکس کا اثر و رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں