اسرائیل کی عسکری مدد امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے ہوئی، جے ڈی وینس

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی عسکری صلاحیت اور دفاعی نظام کو مضبوط بنانے میں امریکہ کا بنیادی کردار رہا ہے۔

اسرائیل کو فراہم کیے جانے والے بیشتر ہتھیار امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے حاصل کیے گئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران اسرائیل کے دفاع میں استعمال ہونے والے تقریباً دو تہائی ہتھیار امریکی صنعتوں میں تیار کیے گئے اور ان کی مالی معاونت امریکی عوام کے ٹیکسوں سے کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ امریکی صدر کو مسئلے کا حصہ قرار دیتے ہیں، انہیں زمینی حقائق کا ادراک کرنا چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا اتحادی اور معاون ہے۔امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کو اپنے قومی سلامتی کے مسائل کے حل کے لیے صرف طاقت اور تشدد پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ عسکری کارروائیاں ہر مسئلے کا مستقل حل فراہم نہیں کرتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاری اور سیاسی حکمت عملی بھی تنازعات کے خاتمے اور امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔جے ڈی وینس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے حوالے سے عالمی سطح پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں