اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) متحدہ عرب امارات نے ایران اور خطے میں جاری کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والے مسافروں کے لیے خصوصی ویزا رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق جنگی حالات کے سبب امارات میں پھنس جانے والے افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 30 روزہ ویزا سہولت فراہم کی جائے گی۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جن کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی ہے یا جو ویزا مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، انہیں جرمانوں سے استثنا دیا جائے گا۔ متاثرہ مسافر 9 جولائی تک بغیر کسی اضافی جرمانے کے اپنے ویزا اسٹیٹس کو درست کرا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان کو بڑا مالی سہارا، یو اے ای نے 2 ارب ڈالرقرض کی واپسی میں مزید مہلت دیدی
حکام کے مطابق یہ خصوصی رعایت 10 جون سے 9 جولائی 2026 تک مؤثر رہے گی اور اس کا مقصد جنگی حالات کے باعث سفر میں رکاوٹوں کا شکار افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ سیاحتی اور وزٹ ویزا رکھنے والے افراد بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔اماراتی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام انسانی بنیادوں پر کیا گیا ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والے مسافروں کو قانونی مشکلات اور مالی جرمانوں سے بچایا جا سکے۔