پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ کے بعد تینوں فارمیٹ کی الگ الگ ٹیموں کا پلان تیار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیموں کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے۔

سینٹرل کانٹریکٹ کی طرز پر تینوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دینے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ موجودہ سینٹرل کانٹریکٹ فارمیٹ کے حساب سے ٹیمیں الگ کرنے کی جانب پہلا قدم ہے اور مستقبل میں ہر فارمیٹ کے لیے علیحدہ اسکواڈ تشکیل دیے جا سکتے ہیں۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ موجودہ دور میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایک ساتھ چلانا مشکل ہو گیا ہے، اس لیے فوری طور پر دونوں فارمیٹس کے لیے الگ سوچ اپنانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے موزوں ہیں انہیں اسی فارمیٹ پر توجہ دینی چاہیے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑیوں کو مختصر فارمیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سینٹرل کانٹریکٹ دیتے وقت مختلف فارمیٹس کے کھلاڑیوں کا ایک دوسرے سے موازنہ کیا جاتا تھا، جس سے بعض کھلاڑی متاثر ہوتے تھے۔ نئی پالیسی کے تحت ہر کھلاڑی کا جائزہ اس کے اپنے فارمیٹ کے مطابق لیا جائے گا اور اسی بنیاد پر معاوضہ مقرر کیا جائے گا۔عاقب جاوید کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو زیادہ مراعات دی جائیں گی، جبکہ ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے الگ معیار مقرر ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ کیٹیگری کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کو اہم قرار دیا گیا ہے، جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کے لیے بھی متعلقہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی شرائط رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کیٹیگری کے لیے کھلاڑی کو کم از کم 6 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے ہوں گے، جبکہ ٹیسٹ اور ون ڈے کیٹیگری کے لیے فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کرکٹ کے میچز ضروری ہوں گے۔ اسی طرح ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کے لیے لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی شرط رکھی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں