چین نے امریکہ سے دنیا کے طاقتور ترین سپر کمپیوٹر کا اعزاز چھین لیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز  چین نے جدید کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا کے طاقتور ترین سپر کمپیوٹر کا اعزاز امریکا سے چھین لیا ہے۔

چین میں تیار کردہ لائن شائن (Line Shine) نامی سپر کمپیوٹر نے دنیا کے ٹاپ 500 سپر کمپیوٹرز کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، جسے چین کی مقامی ٹیکنالوجی کی بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس سپر کمپیوٹر کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اسے مقامی طور پر تیار کردہ چپس، سافٹ ویئر اور نیٹ ورکنگ آلات کے ذریعے بنایا گیا ہے۔

یہ کامیابی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا کی جانب سے چین کو جدید سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی اور ہارڈ ویئر تک رسائی محدود کرنے کے لیے مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔چین نے آخری مرتبہ 2017 میں دنیا کے طاقتور ترین سپر کمپیوٹر کا اعزاز حاصل کیا تھا، تاہم اس وقت تیار کیے گئے نظام میں کچھ غیر ملکی پرزہ جات استعمال کیے گئے تھے۔ موجودہ کامیابی کو اس لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ لائن شائن کو مکمل طور پر مقامی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق لائن شائن میں استعمال ہونے والی چپس امریکی سپر کمپیوٹرز میں استعمال ہونے والی چپس کے مقابلے میں کارکردگی کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں، تاہم چین نے انہیں مؤثر انداز میں مربوط کرکے انتہائی طاقتور کمپیوٹنگ نظام تیار کیا ہے۔

اس سپر کمپیوٹر میں ہواوے کی تیار کردہ چپس سمیت مقامی سافٹ ویئر اور دیگر آلات استعمال کیے گئے ہیں۔درجہ بندی کے مطابق سپر کمپیوٹرز کی طاقت کا اندازہ ایگزا فلاپس (Exaflops) میں لگایا جاتا ہے۔ لائن شائن کی کمپیوٹنگ صلاحیت تقریباً 2.2 ایگزا فلاپس فی سیکنڈ بتائی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل دنیا کا طاقتور ترین قرار دیے جانے والا امریکی سپر کمپیوٹر El Capitan تقریباً 1.8 ایگزا فلاپس فی سیکنڈ کی صلاحیت رکھتا ہے۔سپر کمپیوٹرز عام کمپیوٹرز سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہوتے ہیں اور ان میں ہزاروں پراسیسرز آپس میں منسلک ہوتے ہیں۔

انہیں موسمیاتی تحقیق، مصنوعی ذہانت، سائنسی تجربات، خلائی تحقیق، ادویات کی تیاری اور پیچیدہ حسابی کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔تاہم لائن شائن کی توانائی استعمال کرنے کی صلاحیت پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ سپر کمپیوٹر تقریباً 42 میگا واٹس بجلی استعمال کرتا ہے، جو امریکی سپر کمپیوٹر کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق چین کی یہ کامیابی صرف کمپیوٹنگ طاقت میں اضافہ نہیں بلکہ عالمی ٹیکنالوجی مقابلے میں خود انحصاری کی جانب ایک بڑا قدم بھی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں