رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم کی تبدیلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے بجٹ کے بعد وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی افواہیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بعض عناصر وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں، حالانکہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف مؤثر انداز میں ملک کی قیادت کر رہے ہیں اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو عالمی سطح پر عزت اور وقار حاصل ہوا ہے، ایسے وقت میں وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق بحث صرف وہی لوگ کرتے ہیں جو ملک میں انتشار اور عدم استحکام چاہتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ حکومت نے ہمیشہ سیاسی معاملات کے حل کے لیے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں تھی تو اس کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات قائم کیے جا رہے تھے، اس کے باوجود انہوں نے جمہوری عمل پر یقین رکھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں