آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ بحری نقل و حرکت عالمی سلامتی کیلئے ناگزیر قرار دے دیا 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا اور خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ بحری نقل و حرکت کو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دے دیا ۔

امریکہ اور خلیجی ممالک نے امر پر زور دیا ہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ میں جہازرانی کے تسلسل کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔امریکا اور خلیج تعاون کونسل کے وزارتی اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور سلامتی کے قیام کے لیے تمام خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق ان خطرات میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام، ڈرون صلاحیت، اور خطے میں مسلح پراکسی گروپوں کی مبینہ حمایت بھی شامل ہے۔مشترکہ اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم بحری گزرگاہ ہے، لہٰذا یہاں بلا رکاوٹ بحری آمدورفت نہ صرف خلیجی ممالک بلکہ عالمی معیشت اور بین الاقوامی سلامتی کے مفاد میں ہے۔
اجلاس کے شرکا نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، سفارتی کوششوں کو فروغ دینے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق بحری راستوں کی آزادی برقرار رکھنے کی حمایت کا اعادہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکا اور خلیجی ممالک خطے میں استحکام، سمندری سلامتی اور بین الاقوامی تجارت کے تحفظ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں