اسرائیل لبنان سے نکل جائے ورنہ بھاگنے پر مجبور کر دینگے ، ایران کی دھمکی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) ایران نے اسرائیل کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان کے تمام علاقوں سے فوری انخلا کرے بصورت دیگر اسے شکست کے بعد وہاں سے واپس جانا پڑے گا۔

اسلامی انقلابی گارڈ کور کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کو آج ہی لبنان چھوڑ دینا چاہیے  کیونکہ اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو کل اسے شکست خوردہ ہو کر واپس جانا پڑے گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا "تم صیہونیوں کو لبنان چھوڑنا ہوگا۔ یہ زمین مزاحمت اور استقامت کا میدان ہے قبضہ کرنے والوں کا کھیل کا میدان نہیں۔”

دوسری جانب ایران نے بعض یورپی ممالک کو بھی خبردار کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ فوجی تعاون پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اگر کسی ملک نے اپنی سرزمین یا ہوائی اڈے کسی دوسرے ملک کے خلاف حملے کے لیے استعمال ہونے دیے تو اس پر بین الاقوامی ذمہ داری عائد ہو سکتی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اٹلی اور رومانیہ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی حملوں کے لیے ان ممالک کے اڈے استعمال ہوئے ہیں تو یہ معاملہ بین الاقوامی قانون کے تحت ذمہ داری پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 3314 کے مطابق کسی ریاست کی جانب سے اپنی سرزمین کو کسی تیسرے ملک کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال ہونے دینا جارحیت کے زمرے میں آ سکتا ہے۔

ایرانی حکام کے حالیہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں سفارتی و عسکری سرگرمیوں پر عالمی برادری کی گہری نظر ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں