سعودی عرب, 15ہزارسے زائدغیر قانونی تارکین گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی حکام نے ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور بارڈر سکیورٹی کی مزید 15 ہزار 288 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں جبکہ 11 ہزار297 غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق 18 سے 24 جون 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 7 ہزار 589 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار 199 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور ایک ہزار 763 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 668 افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں 55 فیصد ایتھوپین، 44 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں مزید 53 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے، جو سرحد پار کر کے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 22 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانونا جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں