بیجنگ،109منزلہ عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا، پائلٹ ہلاک، 13 افراد زخمی

اردو ورلڈ کینڈا ( ویب نیوز ) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ شہر کی بلند ترین عمارت سی آئی ٹی آئی سی ٹاور سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔

چینی حکام کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا، جب ایک انجن پر مشتمل دو نشستوں والا اورورا SA60L اسپورٹس طیارہ 109 منزلہ اور 528 میٹر بلند سی آئی ٹی آئی سی ٹاور سے جا ٹکرایا۔حکام کا کہنا تھا کہ طیارے میں صرف پائلٹ سوار تھا، جو حادثے میں موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ عمارت میں موجود 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔یہ عمارت بیجنگ کے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں واقع ہے، جو فاربڈن سٹی سے تقریبا 6 کلومیٹر اور چینی قیادت کے سرکاری کمپانڈ ژونگ نان ہائی کے قریب واقع ہے۔حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تاہم واقعے نے بیجنگ کی سخت فضائی نگرانی اور سیکیورٹی انتظامات پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔چین میں دارالحکومت کی فضائی حدود میں کسی بھی طیارے کی پرواز کے لیے چین کی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہوتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں