افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 29 دہشت گرد ہلاک

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن "غضب للحق” کے تحت باجوڑ میں کی گئی ایک کارروائی کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ فوج کے مطابق مارے جانے والوں میں خان فروش عرف زبل نامی ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے، جبکہ دیگر تین افراد کا تعلق جماعت الاحرار سے بتایا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج سے وابستہ عناصر کے خلاف پکتیا، پکتیکا اور کنڑ کے علاقوں میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔ ان کارروائیوں کے دوران تین مبینہ دہشت گرد ٹھکانے تباہ کیے گئے، جبکہ 25 مزید دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔فوج کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے زیرِ استعمال اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کے ذخائر بھی تباہ کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں