پاکستان بھر میں گرمی اور حبس برقرار،بارش کب اور کہاں کہاں ہوگی،محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید حبس کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ تاہم بعض بالائی علاقوں اور پنجاب کے چند اضلاع میں شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جس کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں حبس برقرار رہے گا۔ البتہ رات کے وقت سیالکوٹ اور نارووال کے چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید حبس رہنے کا امکان ہے۔ دوپہر کے بعد بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی، خشک موسم اور حبس برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، جبکہ وسطی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم متوقع ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام اور رات کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور شدید دھوپ میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں