آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل دوبارہ جنگ سے قبل کی سطح پر پہنچ چکی،امریکی نائب صدر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل دوبارہ جنگ سے قبل کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے اور وہاں سے زیادہ مقدار میں تیل کی ترسیل دیکھی جا رہی ہے، بعض دنوں میں جنگ شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں بھی زیادہ تیل آبنائے ہرمز سے باہر جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل اس بات کی علامت ہے کہ عالمی معیشت دوبارہ فعال ہو رہی ہے، اگرچہ مکمل بحالی میں وقت لگے گا، لیکن تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ لبنان اسرائیل امن معاہدے اور امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت کو ایک ساتھ دیکھا جائے تو دونوں دستاویزات کا بنیادی نکتہ لبنان کی علاقائی سالمیت کا احترام ہے۔امریکی نائب صدر کے مطابق خطے میں معاہدوں کے مثر نفاذ سے توانائی کی ترسیل اور علاقائی استحکام میں مزید بہتری کی توقع کی جا سکتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں