وزیراعظم شہباز شریف آج ایران اور ترکیہ کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف آج ایران اور ترکیہ کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ دورے کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم ایران جائیں گے، جہاں وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم، وفاقی کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ایران جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم ایران کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی، ہمدردی اور دوطرفہ تعاون کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں پاکستانی وفد پہلے ہی تہران پہنچ چکا ہے۔ وفد میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی تہران پہنچ چکے ہیں، جہاں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی حکام کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی سات روزہ آخری رسومات کا آغاز ہو چکا ہے، جن میں دنیا بھر سے 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ تقریبات کا اختتام 9 جولائی کو مشہد میں تدفین کے ساتھ ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف ایران کے دورے کے بعد ترکیہ جائیں گے، جہاں وہ ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں