پنجاب میں گرین الیکٹرک بسوں کی مانگ میں اضافہ، 147 تحصیلوں تک توسیع کا اعلان

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں گرین الیکٹرک بسوں کے منصوبے نے صوبے کے ٹرانسپورٹ نظام میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے اور عوام کی جانب سے ان بسوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں کے شہری وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپنے علاقوں میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت جلد پنجاب کی 147 تحصیلوں تک گرین الیکٹرک بسوں کی سہولت فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب بھر میں 1,100 الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں، جن کے ذریعے روزانہ لاکھوں شہری معیاری، آرام دہ اور کم خرچ سفری سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ گرین بسوں کے ساتھ ساتھ گرین ٹریکٹرز اور الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے، جبکہ کسانوں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اپنے ترقیاتی منصوبوں میں نوجوانوں کو خصوصی اہمیت دے رہی ہیں، جس کے باعث ان میں ان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کارکردگی، گڈ گورننس اور میرٹ کے حوالے سے پنجاب کا کسی دوسرے صوبے سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں