ایران معاہدہ چاہتا ہے، جنازے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی،ٹرمپ

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے اور اسی لیے اسے جنازے کی تقریبات کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی۔

امریکہ کے 250ویں یومِ تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے ایک ہی دن میں وینزویلا کو شکست دی اور ایران کو بھی بری طرح نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اب سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور بڑی شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کو جنازے کی تقریبات کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی کیونکہ "ہم اچھے لوگ ہیں۔” انہوں نے کہا کہ امریکہ کبھی کسی بادشاہ کے سامنے نہیں جھکا اور آج بھی دنیا کا طاقتور ترین ملک ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ اپنے کلچر کے بغیر آزادی کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ ان کے مطابق دنیا میں بھوک کے خاتمے کے لیے امریکہ سے زیادہ کسی اور ملک نے کردار ادا نہیں کیا، جبکہ امریکہ نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کی مشکل وقت میں مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ایک مضبوط قوم ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ امن پسند ملک ہے، تاہم وہ کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دنیا کی طاقتور ترین فوج تیار کی، دو عالمی جنگوں میں کامیابی حاصل کی، جبکہ سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے امریکہ کو نقصان پہنچایا۔ ٹرمپ کے مطابق دو سال پہلے دنیا امریکہ پر ہنستی تھی، لیکن اب اس کا احترام کرتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں