7
اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرول پمپ نئی قیمتوں پر پیٹرول اور ڈیزل فروخت کر رہے ہیں۔