ایران اور امریکا کے مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی سے پاکستان میں ہو گا، سعودی میڈیا کا دعو ی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی سے پاکستان میں شروع ہونے کا امکان ہے ۔

دونوں ممالک کئی اہم اور حساس معاملات پر بات چیت کریں گے۔سعودی نشریاتی ادارے العربیہ کے مطابق مذاکرات ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کی تکمیل کے بعد شروع کیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق مذاکرات کے ایجنڈے میں ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور ایرانی جوہری پروگرام سمیت متعدد اہم امور شامل ہوں گے۔
العربیہ نے مزید بتایا کہ اس سے قبل ایران اور امریکا کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بلاواسطہ مذاکرات ہوئے تھے، جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تعمیری قرار دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق دوحہ مذاکرات کے بعد ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے منجمد اثاثوں میں سے چند ارب ڈالر بحال کرنے پر اتفاق ہوا ہے، تاہم امریکا نے اس دعوے کی تردید کی تھی۔نوٹ: پاکستان میں مذاکرات کے انعقاد سے متعلق یہ معلومات سعودی میڈیا کی رپورٹ پر مبنی ہیں اور اس حوالے سے ایران، امریکا یا پاکستان کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں