اسلام آباد: خاتون کو بچاتے ہوئے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) : وفاقی دارالحکومت میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر زبردستی لے جانے کی کوشش کے دوران مداخلت کرنے والے پاک فضائیہ کے افسر گروپ کیپٹن عاصم فائرنگ سے شہید ہو گئے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم نائنتھ ایونیو سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے ایک موٹرسائیکل سوار کو ایک خاتون کے ساتھ زبردستی کرتے دیکھا۔ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے وہ اپنی گاڑی واپس موڑ کر موقع پر پہنچے اور صورتحال جاننے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسی دوران خاتون گروپ کیپٹن عاصم کی گاڑی کی جانب آگئی، جس پر مبینہ ملزم سعد نے پہلے ان سے بدکلامی کی اور پھر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں گروپ کیپٹن عاصم شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم اس کا دفتر میں ساتھی (کولیگ) تھا۔ اس نے اسے کام پر ساتھ لے جانے کی پیشکش کی، لیکن بعد میں راستہ تبدیل کر کے کسی اور مقام پر لے جانے کی کوشش کی، جس پر اس نے مزاحمت کی۔پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ گروپ کیپٹن عاصم نے بروقت مداخلت کر کے اسے محفوظ بنایا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کر رہے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے مطابق شہید گروپ کیپٹن عاصم اپنے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹا چھوڑ گئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں