عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے ۔

جہاں پیر کے روز سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 150 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے بعد پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 436 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 30 روپے کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 37 سینٹس کمی کے بعد 62 ڈالر ہوگئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی 37 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 679 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 31 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 726 روپے کی سطح پر آگئی۔ماہرین کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں