کیوبیک میں گھریلو اور جنسی تشدد کے متاثرین کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام مکمل

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)کینیڈا کے صوبہ میں گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کے متاثرین کے لیے قائم کی جانے والی خصوصی عدالتوں کا نظام صوبے بھر میں مکمل کر دیا گیا ہے۔

چار سال قبل اس منصوبے کا آغاز بطور پائلٹ کیا گیا تھا، جبکہ پیر کے روز لانگوی میں واقع عدالت میں منعقدہ تقریب کے دوران صوبے کے 36ویں عدالتی ضلع میں بھی اس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

تقریب میں کیوبیک کی پریمیئر Christine Fréchette اور وزیر انصاف Simon Jolin-Barrette نے شرکت کی۔

پریمیئر کرسٹین فریشیٹ نے کہا کہ دنیا میں اپنی نوعیت کے اس منفرد عدالتی نظام کا مقصد گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کے متاثرین کا نظامِ انصاف پر اعتماد بحال کرنا ہے۔

انہوں نے وزیر انصاف سائمن جولین-باریت کی جرات اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں متعارف کرائی گئی یہ اصلاحات متاثرین کو قانونی کارروائی کے مشکل مرحلے سے محفوظ انداز میں گزرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیوبیک میں خواتین پر تشدد کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا اور حکومت اس سنگین مسئلے کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق صوبے بھر میں فعال خصوصی عدالتوں نے متاثرین کو بہتر معاونت فراہم کرنے اور ان کی ضروریات کے مطابق عدالتی طریقہ کار کو ڈھالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس سے ان کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

وزیر انصاف سائمن جولین-باریت نے بتایا کہ اس منصوبے پر 230 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، جس کے نتیجے میں عدالتی نظام کے ذریعے تقریباً 53 ہزار متاثرین کی معاونت ممکن بنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت عدالتی عملے سے لے کر ججوں تک عدالتی نظام سے وابستہ 14 ہزار اہلکاروں کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ متاثرین کی معاونت کے لیے 129 خصوصی سپورٹ ورکرز کی نئی آسامیاں اور Directorate of Criminal and Penal Prosecutions میں 83 خصوصی پراسیکیوٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔

وزیر انصاف نے کہا کہ حکومت نے انصاف کے نظام کو مزید مؤثر اور متاثرین کے لیے زیادہ محفوظ بنانے کے وژن پر مل کر کام کیا، اور آج یہ وژن عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں