آئندہ دو روز کے دوران متعدد اضلاع میں بارش کی پیش گوئی،الرٹ جاری

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آئندہ دو روز کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، فیصل آباد، خوشاب اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چنیوٹ، اوکاڑہ، قصور، نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متوقع بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے متعلقہ ادارے ہر ممکن احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ آسمانی بجلی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، گرج چمک کے وقت کھلے مقامات پر جانے سے گریز کریں، جبکہ گردوغبار اور تیز آندھی کے دوران بھی غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

انہوں نے شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے والے سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں