کرسٹیانو رونالڈو کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب ادھورا رہ گیا، پرتگال ٹورنامنٹ سے آئوٹ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا فیفا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا ۔

آخری 16 کے مرحلے میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اضافی وقت میں 1-0 سے کامیابی حاصل کر کے پرتگال کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول اضافی وقت میں اسپین کے میکل میرینو نے کیا، جس کے بعد پرتگال کی واپسی کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔ آخری سیٹی بجتے ہی 41 سالہ رونالڈو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان میں اشکبار نظر آئے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
رونالڈو اس سے قبل اعلان کر چکے تھے کہ 2026 کا فیفا ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخری عالمی ٹورنامنٹ ہوگا، تاہم شکست کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ اہل خانہ سے مشاورت کے بعد کریں گے اور فی الحال کوئی حتمی اعلان نہیں کریں گے۔پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے رونالڈو اپنے شاندار کیریئر میں 976 گول اسکور کر چکے ہیں، جبکہ وہ تاریخ کے واحد فٹبالر ہیں جنہوں نے چھ مختلف فیفا ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس غیر معمولی ریکارڈ کے باوجود وہ عالمی کپ کی ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
ورلڈ کپ میں ان کی بہترین کارکردگی 2006 میں سامنے آئی تھی، جب انہوں نے پرتگال کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ موجودہ ٹورنامنٹ میں انہوں نے تین گول اسکور کیے، تاہم ان کی مجموعی فارم اور ٹیم میں مسلسل شمولیت پر ناقدین نے سوالات بھی اٹھائے۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ کوچ روبرٹو مارٹینیز نوجوان اور فارم میں موجود کھلاڑیوں، جن میں گونکالو راموس، برونو فرنینڈیز، وٹینیا، جواؤ نیویس اور نونو مینڈیس شامل ہیں، سے مزید فائدہ اٹھا سکتے
جانب پرتگال کے ہیڈ کوچ روبرٹو مارٹینیز نے میچ کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے رونالڈو کو فٹبال کی تاریخ کا عظیم آئیکون قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ رونالڈو نے ورلڈ کپ جیتنے کے لیے بھرپور جدوجہد کی اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم سے نئی نسل کے کھلاڑیوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال قائم کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں