پاکستان نے عمرہ پر جانے والوں کے لیے نئے قوانین نافذ کردئیے

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وفاقی حکومت نے حج و عمرہ ایکٹ 2024 کے تحت عمرہ انتظامات کے لیے نئے قواعد نافذ کر دیے ہیں، جن کا مقصد عمرہ نظام میں شفافیت، مؤثر نگرانی اور زائرین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

نئے قواعد کے مطابق عمرہ انتظامات اب وزارتِ مذہبی امور کے دائرہ اختیار میں ہوں گے، جبکہ عمرہ پالیسی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ نئی عمرہ پالیسی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگی۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ صرف وزارتِ مذہبی امور سے تصدیق شدہ عمرہ کمپنیاں ہی زائرین کو خدمات فراہم کر سکیں گی۔ عمرہ کمپنیوں کو نسک (Nusuk) معاہدوں کی فوری تصدیق کرانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

وزارتِ مذہبی امور مستند عمرہ آپریٹرز کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گی، جبکہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بکنگ صرف رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ کمپنیوں کے ذریعے ہی کروائیں۔

وزارت نے خبردار کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ کمپنیوں سے عمرہ بک کروانے کی صورت میں اس کی ذمہ داری خود زائرین پر ہوگی، جبکہ شکایات کا ازالہ صرف تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں کے خلاف کیا جائے گا۔

نئے قواعد کے تحت عمرہ پیکیجز کی ادائیگی بینکنگ چینل کے ذریعے کرنے اور تمام متعلقہ دستاویزات محفوظ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئے اقدامات سے عمرہ آپریشنز میں شفافیت آئے گی، فراڈ کی روک تھام ہوگی اور زائرین کو زیادہ محفوظ اور بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں