دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب برقرار، 24 جولائی تک پنجاب کے دریاؤں میں پانی بڑھنے کا خدشہ

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ 24 جولائی تک پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ دریائے چناب کے بعض مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق دریائے چناب میں خانکی اور قادر آباد کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خانکی پر پانی کی آمد ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 17 ہزار کیوسک ہے، جبکہ قادر آباد میں پانی کی آمد ایک لاکھ 46 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 27 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دریائے چناب کے مرالہ، تریموں اور پنجند، دریائے راوی کے جسڑ، شاہدرہ، ہیڈ سدھنائی اور بلوکی، دریائے ستلج کے گنڈا سنگھ والا، سلیمانکی اور ہیڈ اسلام، جبکہ دریائے سندھ کے تربیلا، کالا باغ، تونسہ اور چشمہ پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے رودکوہیوں میں بھی فی الحال صورتحال معمول پر ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ چند روز میں دریائے راوی اور دریائے چناب سے ملحقہ ندی نالوں بسنتر، ڈیگ، ایک، پلکھو، بھمبر، ہلسی اور ڈورا میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان کے رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر اور راولپنڈی ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے دریاؤں کے کناروں اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں، جہاں متاثرین کو خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں