فیلڈ مارشل عاصم منیر اور انیتا آنند کی ملاقات،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان و کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کینیڈین کو میزائل حملے کے بعد تل ابیب کی عمارت سے بچایا گیا: وزیر خارجہ انیتا آنند

آرمی چیف نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں ممالک کے درمیان تعاون، باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔

مزید پڑھیں :

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کا پہلا دورۂ پاکستان، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔واضح رہے کہ کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورۂ پاکستان پر اسلام آباد پہنچی ہیں، جہاں انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں