اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران ریاض خان گرفتار، پی ٹی آئی رہنمائوں کی مذمت پولیس کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کے خلاف پنجاب کے شہر اٹک میں ایف آئی آر درج ہے
پولیس کے مطابق عمران ریاض کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پنجاب کے وزیر قانون ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض خان کو ضلع اٹک سے گرفتار کیا گیا۔ عمران ریاض خان کے خلاف پنجاب میں مقدمات درج ہیں اسی لئے پنجاب سے گرفتار کیا گیا
پنجاب کے وزیر قانون ملک احمد خان نے مزید کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ گرفتاری اسلام آباد سے کی گئی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران ریاض خان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
آخر کار عمران ریاض کو گرفتار کر لیا گیا۔ راہ حق پر کھڑے ہونے کی یہ قیمت ہے۔ اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 5, 2022
عمران ریاض خان کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے. رائے کے اظہار کا جواب دلیل سے دیا جاتا ہے گرفتاری سے نہیں.
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 5, 2022
آج ہی عمران خان نے پاکستان میں صحافیوں پر پابندیوں کے حوالے سے تفصیلی بات کی تھی اور کہا تھا کہ ملک میں فاشسٹ حکومت اپنے خلاف تنقیدی آوازوں کو دبانے کیلئے تیسرے درجے کے ہتھکنڈے استعمال کرے گی، عمران ریاض گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں امید ہے عدالتیں کھلیں گی اور انصاف ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 5, 2022