اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیوی گالف کورس کی تعمیر کو غیر قانونی قرار د یدیا

 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تعمیرات سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیوی گالف کورس کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وزارت دفاع کو انکوائری کی ہدایت کردی۔ عدالت نے سیکرٹری دفاع کو قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے فرانزک آڈٹ کرانے کی بھی ہدایت کی۔

عدالت نے نیشنل پارک میں 8068 ایکڑ اراضی پر پاکستان آرمی ڈائریکٹوریٹ کی ملکیت کا دعویٰ بھی مسترد کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جاری کیے گئے تفصیلی فیصلے میں مونال ریسٹورنٹ کے ساتھ پاک فوج کے فارمز ڈائریکٹوریٹ کے لیز کے معاہدے کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا۔

108 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں اسلام آباد ماحولیاتی کمیشن کی رپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ریاستی اور سرکاری افسران کا فرض ہے کہ وہ مارگلہ ہلز کی حفاظت کریں، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ یہ ستم ظریفی ہے کہ مارگلہ ہلز کے محفوظ نوٹیفائیڈ ایریا میں ریاستی ادارے بھی ملوث ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا