ایلون مسک کے خلاف ٹوئٹر کی قانونی جنگ شروع

 

ایلون مسک کے خلاف ٹوئٹر کی قانونی جنگ شروع ،ٹوئٹر نے ایلون مسک کی خریداری کے معاہدے سے دستبرداری پر ان کے خلاف قانونی جنگ شروع کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے ارب پتی ایلون مسک کی جانب سے 44 ارب ڈالر کی خریداری کے معاہدے سے دستبرداری کے فیصلے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

امریکہ کے ڈیلاویئر کی ایک مقامی عدالت میں ٹوئٹر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایلون مسک کو معاہدے کی شرائط کے مطابق 54 ڈالر فی شیئر کے حساب سے معاہدہ مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے رواں سال اپریل میں ٹوئٹر کو خریدنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن بعد میں یہ کہتے ہوئے پیچھے ہٹ گئے کہ ٹوئٹر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کی معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca