ن لیگ کے خلاف نعرے لگانے والوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر نیکا عندیہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ن لیگ کی وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف بڑی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں بالخصوص مسلم لیگ (ن) کے خلاف نعرے لگانے پر ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیے جائیں گے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں رانا ثناء نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاسی نفرت، دشمنی، بغاوت اور بدنظمی کا ارتکاب ایک نام نہاد سیاسی جماعت اور اس کے پاگل لیڈر نے کیا۔ میں پاکستان کے تمام شہریوں بالخصوص مسلم لیگ ن کے دوستوں سے مخاطب ہوں کہ اگر آپ سفر کے دوران، بازار میں یا کہیں بھی "عمرانی بائولوں” کا سامنا کرتے ہیں اور وہ آپ پر غراتے ہیں یا "کاٹنے” لگتے ہیں، تو آپ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے الجھنے کے بجائے اپنے موبائل فون سے ان کی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں
رانا ثناء اللہ نے لکھا کہ عمرانی بائولا ایک سے بڑھ کر ایک ہو، سب کے لیے قابل شناخت ویڈیو بنائیں اور ڈائریکٹر سا ئبرکرائم، ایف آئی اے کو بھیجیں، واٹس ایپ کے ذریعے بھیجیں یا سوشل میڈیا کے ذریعے ایف آئی اے کو ٹیگ کریں۔ مکمل کارروائی ہوگی، مقدمہ کا اندراج، گرفتاری حتیٰ کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا جائے گا

ہمیں فالو کریں