عمران خان نے خفیہ ایجنسیوں سے متعلق بڑا بیان دے دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی حکومت کے دوران بہت سے کام کر سکتے تھے لیکن ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے کیونکہ اتحادی ہمیں بلیک میل کرتے تھے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سوالات کے براہ راست سیشن میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بجٹ کی منظوری کے لیے مشکل ہوتی تھی ، اسمبلی میں ووٹنگ کے لیے ایجنسیوں سے کہنا پڑتا تھا کہ اتحادیوں کو اسمبلی میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی میرے کسی وزیر سے متعلق کوئی سکینڈل سامنے آ یاہے تو میں اسے فورا واٹس ایپ کرتا تھا ور اس سے جواب طلب کرتا تھا تحقیقات بھی کرتا تھا

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں جس طرح احتساب ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہو سکا کیونکہ نیب ہمارے کنٹرول میں نہیں تھا

عمران خان نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر نیب کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، لیکن نیب کا کنٹرول کسی اور کے پاس تھا اور وہ اس ملک میں احتساب نہیں چاہتے، ان کے لیے کرپشن اتنی بری چیز نہیں تھی اور یہی سب سے بڑی بدقسمتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اگر مجھے پہلے جیسی حکومت ملی تو میں اقتدار نہیں سنبھالوں گا کیونکہ آپ کمزور مخلوط حکومت میں بڑے فیصلے نہیں لے سکتے، آپ کے ہاتھ میں کچھ نہیں اور جن کے ہاتھ میں ہے۔ . اگر وہ احتساب نہیں چاہتے تو آپ کچھ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ اگر اللہ نے مجھے دوبارہ حکومت دی تو میں اسے اسی صورت میں قبول کروں گا جب میرے پاس طاقت ہوگی کیو نکہ تبدیلی تب آئے گی جب آپ کے پاس پاور ہوگی
سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنے دور میں اور بھی بہت کام کر سکتے تھے لیکن ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، ہم اپنے اتحادیوں سے بلیک میل ہوتے تھے

انہوں نے کہا کہ اس دور میں ہم ایک عذاب سے گزرے ہیں اور آپ ایسی حکومت میں اصلاحات نہیں کر سکتے، پارلیمانی جمہوریت میں بھاری اکثریت کے بغیر بڑے فیصلے کرنا ممکن نہیں۔

ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے موقع پر 2018 کے الیکشن سے زیادہ جوش و خروش دیکھا گیا، جس میں سوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا جب کہ ٹک ٹاک نے بھی بہت اچھا کام کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    جھلکیاں

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا