اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان کے باعث ملک میں سیاسی عدم استحکام اور بے یقینی کی وجہ سے روپیہ پٹ گیا
اضافے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں بھی 227 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 161 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے اضافے سے 224 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔